مظفرگڑھ کی حدود میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن، 8 افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 اگست2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ھدایت پر تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کی حدود میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ گورمانی نے کی۔
سرچ آپریشن میں 300 سو سے زائد پولیس، لیڈیز فورس، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و ملازمان نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 120 گھروں اور 200 مشکوک افراد کی بائیومیٹرک اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی۔

سرچ آپریشن میں 8 افراد جن میں 5 افراد کو کرایہ داری ایکٹ، 1 ناجائز اسلحہ پستول برامد ہونے پر اور دو ملزمان کو شراب 50 لٹر برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری رھے گا۔