News

مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی وخوبصورتی میں اضافے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی افسران نے ملکر کام کرنا ہے ، سردار عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 دسمبر2021ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور اس کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی افسران نے ملکر ایک ٹیم سے صورت میں کام کرنا ہے اور علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنا ہے یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئی کہی، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ممبران صوبائی اسمبلی اشرف رند اور نیاز احمد گشکوری بھی ان کے ساتھ تھے۔

صوبائی مشیر برائے زراعت نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام افسران دلجمعی اور نیک نیتی سے کام کریں تاکہ تمام منصوبے جلد سے جلد مکمل ہوں اور عوام کو سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ان پر متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی کی تختی ضرور لگوائیں تاکہ عوام کو بھی پتہ ہو کہ یہ منصوبہ کس نے بنوایا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے معیار کی پڑتال کیلئے ٹیم بنائی جائے جو کام اور مٹیریل کے معیار کو چیک کریں اور اپنی رپورٹ مرتب کر کے کمیٹی کو پیش کرے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ ضلع میں 1ہزار222ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جن کیلئے 24ارب15کروڑ72لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے تھے۔ 

جون2021تک 7ارب 60کروڑ29لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی تھی۔ درج بالا منصوبوں کے لئے امسال5ارب 59کروڑ11لاکھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے اب تک 1ارب 69کروڑ 66لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2021-22میں ضلع بھر میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 144منصوبے شامل کئے گئے تھے جن میں سے 138منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے جن کیلئے 11ارب 82کروڑ85لاکھ سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہی۔ 

اب تک 1ارب 84کروڑ60لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جس میں سے 73کروڑ 84لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کام اور میٹریل کے معیار کو بہتر سے بہتر رکھا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سبزی منڈی روڑ کی تعمیر کے کام پر جلد کام شروع کردیا جائے گا اس کے علاوہ مختلف شاہرات پر مرمت کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں ضلعی صدر عامر آرائیں نے ضلع بھر میں کھاد کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی، علی پور شہر میں سیوریج کے پانی کی نکاسی اور ٹیل کے علاقوں میں نہری پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو ترجیح بنیادوں حل کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل تنویر سہو، سی ای او تعلیم سید کوثر حسین، سی ای اوصحت ڈاکٹر محمد فیاض سمیت محکمہ ہائی وے، محکمہ بلڈنگ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago