مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ڈی ایس پی کوٹ ادو منور بزدار کی سربراہی میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن جاری، پولیس زرائع کے مطابق گرینڈ سرچ آپریشن میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 300 سے زائد افسران و ملازمان حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر کوٹ ادو تحصیل بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کا ڈی ایس پی کوٹ ادو کی سربراہی میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، گرینڈ سرچ آپریشن ٹارگٹڈ علاقوں میں کیا جا رہا، ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کو ابتدا ہی سے ناجائز اسلحہ کی بڑی مقدار کے حوالے سے کامیابیاں مل رہی ہیں تاہم سرچ آپریشن کیلئے پولیس کی ٹیموں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے بیک وقت مختلف علاقوں کو مکمل طور کارڈن آف کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، مشکوک افراد کی بائیو میٹرک اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے۔