مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی نے محافظ خانے کا افتتاح کر دیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی نے محافظ خانے کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ماڈل کورٹ جتوئی میں جتوئی بار کے وکلا کے کام اور تعاون کو سرا ہا انہوںنے کہا کہ اب جتوئی کے لوگوں کو کوئی نقل لینے کے لیے جتوئی سے 80 کلو میٹر مظفرگڑھ نہیں جانا پڑے گا انہیں اب تمام نقول جتوئی محافط خانے سے ملیں گی انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 2008 تا 2019 کے مقدمات کا ریکارڈ بھی جتوئی محافط خانے کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔