Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے چوکیداری سسٹم مزید فعال بنا رہے ہیں ،ڈی پی او ندیم عباس

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے چوکیداری سسٹم مزید فعال جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جائیں گے، تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے راہنماؤں نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او ندیم عباس سے ملاقات کی اور ان کی مظفرگڑھ میں تعیناتی کو ضلع بھر کے شہریوں کیلئے خوش آئند قرار دیا، تاجر اتحاد کے راہنماؤں ڈی پی او کو ان کی مظفرگڑھ میں تعیناتی کیلئے خوش آمدید بھی کہا، ڈی پی او ندیم عباس کا تاجر برادری کے وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ مظفرگڑھ شہر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا جا رہا ہے جن میں چوکیداروں کو شہر بھر میں الرٹ کیا جائیگا سپیشل پولیس فورس کے دستے مسلسل ان سے رابطے میں رہ کر ان کو جگاتے رہیں گے، بازاروں میں گشت کا موثر نظام ترتیب دیدیا گیا ہے اور بازاروں کے اندرون کے ساتھ ساتھ خارجی راستوں پر بھی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈی پی او ندیم عباس کا۔مزید کہنا تھا کہ اسی حوالے سے پولیس چوکی کی تعمیرات کے کام کا آغاز جلد شروع کر کے اس چوکی کو فوری فعال کردیا جائیگا، تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے راہنماؤں میں حاجی راؤ امجد سینئر رہنما، حاجی سرفراز احمد سینئر رہنما، افضل چوہان سینئر رہنما، مشرف علی قریشی صدر بصیرہ بازار، شیخ عدیل صدر مسلم بازار، مون شیخ سینئر رہنما، شیخ ساجد صدر کمیٹی بازار اور خرم چوہان رہنما تاجر اتحاد شامل تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago