Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، والدین و طلباء کا شدید سردی کے باعث سکولوں میں مزید تعطیلات کا مطالبہ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2020ء) جنوبی پنجاب سمیت ضلع مظفرگڑھ کے سکولز موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کے بعد سوموار کو کھل گئے تاہم موسم شدید سرد اور رات سے جاری بارش کے باعث اساتذہ اسکولوں میں موجود مگر طلباء اسکول سے غائب ہیں جبکہ موسم کے مزید سرد ہونے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہیہ والدین، طلبا اور شہریوں نے صوبہ پنجاب کے سکولوں میں بچوں کے لیے تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایسے سخت سرد موسم میں بچوں کا سکول جانا ان کے لیے بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے حکومت سکولوں میں تعطیلات میں کم از کم 15 جنوری تک اضافہ کرے، اب پہلے سے موسم مزید سخت اور سرد ہوچکا ہے اور اس کی شدت میں اضافے کا ہی امکان ہے، اس لیے بچوں کی صحت کو ترجیح دی جائے اور تعطیلات میں 15 جنوری تک اضافہ کیا جائے۔ پیر کو شہری اور دیہی علاقوں کے نجی و سرکاری سکولز میں طلبہ و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی تاہم اساتذہ سکولز میں شدید سردی میں حاضر ہو کر ٹھٹھرتے رہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago