مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2021ء) کوٹ ادو میں تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا ،متاثرہ خاتون کا ملزم اے ایس ائی سے راضی نامہ ،عدالت نے ملزم اے ایس ائی کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا ،متاثرہ خاتون کا ملزم اے ایس ائی سے راضی نامہ ،عدالت نے ملزم اے ایس ائی کو بری کردیا۔
اے ایس آئی نے تفتیش کے لیے مدعیہ خاتون کے گھر جا کر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتھا۔اے ایس آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اے ایس آئی کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اس میں ملزم کو عمر قید یا سیزائے موت کی سزا ہوسکتی تھی۔