مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 28 مئی2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات پر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر حسین کی ہدایت پرکاظم منیر ایس آئی، محمد اصغر اے ایس آئی ،محبوب اللہ ،عبدالرزاق مکول ،غلام فرید نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اقبال کو گرفتار کرلیا ھے اوربدنام زمانہ منشیات فروش اقبال سے 2270 گرام منشیات برامد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ایس ایچ او سنانواں نے کہا ھے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں ان کی نشاندہی کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔