مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاےروائی، دیسی شراب بر آمد، ملزم گرفتار

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مسعود جاوید صاحب ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل کی نگرانی میں محمد اظہر حیدر ایس ایچ او تھانہ سرور شہید کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ احمد نواز شاہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سرور شہید محمد اظہر حیدر نے اپنی ٹیم رانا محمد اسلم اے ایس آئی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم عباس ولد نثار احمد قوم راجپوت سکنہ چکنمبر 568/TDA سرور شہید سے دیسی شراب 25لیٹر برآمد کر کے مقدمہ نمبر 562/22 بجرم 3/4/4/79درج کر کے حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او سرور شہید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔