مظفرگڑھ پولیس نے گرل چائلڈ کا عالمی دن کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پرگرل چائلڈ کا عالمی دن مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد گجر نے صدارت کی۔مرکزی تقریب مظفرگڑھ پولیس لائنز میں منعقد کی گئی جہاں ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد گجر نے تقریب میں بطور صدر شرکت کی، تقریب میں خصوصی طور صرف خواتین پولیس افسران و ملازمین اور سول سوسائٹی کی ساجی راہنما خواتین کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں سماجی رہنماام کلثوم سیال، نجمہ ناہید صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور کشمیری بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے حوالے گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے ریلی بھی نکالی اور کشمیر کے حق میں نعرے بھی بلند کیے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او، ز، ایس ایچ او،ز نے اپنے اپنے علاقہ میں منعقد کی گئی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور کشمیری بچعں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناتے ہوئے انڈیا کیطرف سے جاری ظلم و جبر پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کی۔