مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) ڈ ی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدائت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او کندائی منیر چانڈیہ،اے ایس آئی عمران یاسین معہ پولیس ٹیم نے راجن پور کے رہائشی 2016 کے قتل کے مقدمہ کے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ملزمان الہی بخش،الکہ دتہ،اور ظفر پر محمد نواز کو معمولی تکرار پر قتل کرنے کا الزام ہے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔