مظفرگڑھ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2019ء) مظفرگڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے نومنتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،سردار محمد اظہر ڈوگر ، حاجی محمد عبدالسمیع خان اور سید شبر حسن نقوی پر مشتمل الیکشن کمیٹی کا اعلامیہ۔مظفرگڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار محمد اظہر ڈوگر اور ممبران حاجی محمد عبدالسمیع خان اور سید شبر حسن نقوی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے بی مجاہدصدر اور چوہدری خالد اقبال گجر جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے ہیں جبکہ اعظم بلوچ، نذیر خان لاشاری اور ماجد خانزادہ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔منور حسین بھٹی، مرزا سبحانی بیگ ، سید عامر عباس کاظمی، رائے مراد علی، شیخ فیصل فراز اور فرحان ہاشمی نائب صدر جبکہ محمد عدنان مجتبیٰ بھٹہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، چوہدری اعجاز الحق ڈپٹی سیکرٹری ، مختیار احمد چوغطہ جوائنٹ سیکرٹری، محمدکامران خانزادہ فنانس سیکرٹری، عبدالمجیب زاہد سیکرٹری تعلقات عامہ اور احمد سعید چوہدری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں مخدوم جمشید ستاری، میاں شان فخر شیخ ،رائے جعفرداد، محمد اسلم خانزادہ، عامر اسماعیل خان چانڈیہ، کاشف نذیر، چوہدری دانیال کمال، چوہدری عبدالرافع سنی ارائیں اور رانا عبدالروف شامل ہیں۔