مظفرگڑھ ٗ ٹریکٹر ٹرالی ٗٹرالراور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی ٗدو افراد جاں بحق ٗ ایک زخمی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24 فروری۔2016ء) مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی ٗٹرالراور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی،پولیس کے مطابق حادثے میں 2افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔مختلف شہروں کے ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔مظفر گڑھ میں میانوالی روڈ پر اڈا پٹھان ہوٹل کیقریب خوفناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیاجب گنے کی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹرالر فیول سے بھرے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایاجس کے بعد تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ٗریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔پولیس کے مطابق ٹرالر میں موجود ایک اسسٹنٹ ڈرائیورکو زخمی حالت میں باہر نکال لیا ٗ ڈرائیور اور کلینر جاں بحق ہوگئے۔چکوال میں راولپنڈی سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس موٹر وے پر ایشیا پل کے قریب الٹ گئی،حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 15مسافر زخمی ہوگئے۔بھکرمیں بستی مائی روشن کیقریب موٹرسائیکل اورٹریکٹرمیں ٹکرسے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔