مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے اپنے دفتر میں ضلع کی عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری لگائی، جس میں ضلع مظفرگڑھ کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلین نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی ، جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ، کھلی کچہری میں میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے سابقہ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بتایا کہ عرصہ 4ماہ سے انکو پینشن نہیں مل رہی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی کی مدمیں کوئی رقم نہیں ملی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کو تحریر کردیا ہے جنہوں نے فوری انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔