مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔23فروری۔2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔جمشید دستی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ کسی صورت نہیں لگنے دیں گے، مظفر گڑھ میں کوئلے کا پلانٹ ہماری لاشوں پر لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو چور کہنے والے عابد شیر علی امام کعبہ کی اولاد نہیں ہیں، عابد شیر علی کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اب وہ ارب پتی بن چکے ہیں۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت بھی ایک جائے اور دوسرا آئے کا نام ہے، ایک دوسرے کو قومی مجرم اور ڈاکو کہنے والے آپس میں مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرے گی تو دہشت گرد ہی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں بھی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔