Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ میں چیچڑوں کے انسداد کی مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈاکٹر آصف جاہ

مظفرگڑھ۔ 16اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر آصف جاہ ناز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پورے پنجاب کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر چیچڑوں کے انسداد کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے لئے یونین کونسل کی سطح پر محکمہ لائیوسٹاک مظفرگڑھ کے عملہ پر مشتمل ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔جن کی سربراہی متعلقہ یونین کونسل کا ویٹرنری آفیسر کر رہا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر جانوروں پر اور ان کے باڑے میں چیچڑوں کے خلاف سپرے کیا جا رہا ہے اور سو فیصد جانوروں اور مرغیوں کو چیچڑ ماڑ ٹیکے لگائے اور سپرے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ضلع میں داخل ہونے والے جانوروں پر چیچڑ ماڑ سپرے اور ٹیکوں کیلئے ہیڈتونسہ بیراج اور پٴْل غازی گھاٹ پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔اس مہم کی مانیٹرنگ تحصیل لیول پر متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ کر رہے ہیں۔ تمام جانور پال حضرات سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے جانوروں میں چیچڑ مارٹیکے اور سپرے نہیں ہوا تو 9200092-066یا محکمہ کی ہیلپ لائن نمبر9211-08000پر رابطہ کریں تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ کر چیچڑ مار سپرے اور ٹیکے لگا سکیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago