مظفرگڑھ میں پاکستان کا71واں یوم آزادی جوش وخروش سے منایاگیا

مظفرگڑھ۔ 15 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر مظفرگڑھ شہر میں سب سے بڑی اور پر وقار تقریب سیاسی و سماجی شخصیت شیخ شہباز کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں نومنتخب ایم این اے مہر ارشاد سیال کے بھائی چئیرمین یونین کونسل مہر امیر اکبر سیال، نومنتخب ایم پی اے سردار عبدالحئی دستی کے قریبی دوستوں اصغر دستی، وائس چیئرمین یونین کونسل اعظم خان بلوچ، نصیر احمد، تحریک انصاف کے سٹی صدر ندیم سلیم مون شیخ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر امیر حسن، جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ، سرپرست اعلی ملک جاوید، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فاروق شیخ، سینئیر نائب صدر رانا نذر محمد، جوائنٹ سیکرٹری رانا واجد علی، تحریک انصاف کے عہدیداروں مرزا مدثر بیگ، معظم علی قریشی، کامران خان خاکوانی، سردار فرحان منظور، وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی شیخ بابر اسلم، سابق ہیلتھ کوآرڈینیٹر شیخ راشد، معززین شہر شیخ ندیم، عمران ڈوگر، چوہدری سہیل، رائو ببرا، ارشد ککو شیخ، شیخ عامر، چوہدری ارشد، شہزاد غوری، چوہدری فیصل اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر خوبصورت آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ جشن آزادی کے حوالے سے بنوایا گیا قوم پرچم کے ماڈل کا 50 پونڈ وزنی کیک توجہ کا مرکز رہا ہے۔