مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2018ء) اڈا محمد موسیٰ کے قریب 2 مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے بعد اڈا موسیٰ کے قریب دو مسافر وینز آپس میں ٹکرا گئیں۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔