مظفرگڑھ میں اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کردیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2021ء) مظفرگڑھ میں اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ آج اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل کے ضلعی دفتر کا افتتاح کردیا ہے اس موقع پر ڈی پی او نے سیل کے قیام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے فوری ریسپانڈ اور بہترین تفتیش کیلئے سیل بنایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر 4 ڈیسک قائم کر کے سب انسپکٹرز کو ڈیسک کا انچارج لگایا گیا ہے،انہوں نے ڈیسکس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ، فیڈ بیک، وکٹم سپورٹ اور انوسٹی گیشن پراسیکیوشن ڈیسک قائم کیئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں خاتون وکٹم سپورٹ افسر بھی تعینات کی گئی ہیں،اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل 24/7 کام کریگا، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی اطلاع، ریسپانڈ، کارروائی، تفتیش کی تکمیل اور پراسیکیوشن تک کیلئے ایس او پیز بنا دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام سٹاف کی کارکردگی براہ راست چیک کی جائیگی۔