مظفرگڑھ میں ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت سے منایا گیا

مظفر گڑھ۔یکم اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اپریل2018ء)مظفرگڑھ میں بھی مسیح برادری کی جانب سے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت سے منایا گیا چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ بھی مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئی. پادری اشرف مسیح نے مسیح برادری سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ۔دنیا بھر کی طرح مظفرگڑھ کی مسیح برادری کی جانب سے بھی ایسٹر کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں سینٹ میری چرچ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے مسیح برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں خصوصی شرکت کی چیئرمین بلدیہ نے ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے کیک کاٹا اور غریب مسیح بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ بائبل کوئز مقابلے میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے تقریب میں کونسلر بلدیہ اشتیاق عرف آنو، عمران چانڈیہ سینٹ میری چرچ کے پادری اشرف میسح منتظم ڈاکٹر شمعون مسیح روحیل مسیح و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے مسیح برادری کو ایسٹر کی مبارک دی ان کا کہنا تھا کہ مسیح برادری محب الوطن اور سچے پاکستانی ہیں وطن عزیز پاکستان میں مسیح برادری سمیت تمام اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں تمام پاکستانی اپنے مسیح بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی. پی. او اویس احمد ملک کی ھدایت پر ضلع بھر کے تمام چرچ اور جہاں ایسٹر کی تقریبات ھورھی ھیں وھاں ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کے زریعے چیکنگ کی جا رہی ہے تقاریب کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیے گئے ہیں۔