مظفرگڑھ میں اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔2 فروری ۔2014ء) مظفرگڑھ میں پنچائیت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے 8ملزمان میں سے مرکزی ملزم غلام یٰسین کو گزشتہ روز 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاتھا جبکہ باقی 7ملزمان کو آج ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز مظفرگڑھ پہنچنے والی ٹیم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی