مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر اڈہ پٹھان ہوٹل کے قریب 2 ٹرکوں کے درمیان تصادم ، 4 افراد زخمی

اسلام آباد(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 مارچ2022ء) 2 ٹرکوں میں تصادم،4 افراد ذخمی،ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر اڈہ پٹھان ہوٹل کے قریب 2 ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر  ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراََ ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا اورپولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موقع پر موجود چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،زخمیوں میں 14 سالہ شہزاد ولد نزیر،18 سالہ پرویز ولد شیر خان،30 سالہ عارف ولد فیض محمد اور 45 سالہ بلال ولد اسد شامل ہیں،جبکہ مزید طبی امداد کیلئے تین زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ جبکہ ایک زخمی شخص بلال ولد اسد  کو اس کی خواہش پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔