مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16مئی۔2010ء) مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کی نشست ہارنے والے امیدوار نوابزادہ افتخار نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔مظفر گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ،شاہ جمال میں پولیس کی موجودگی میں ان کی پولنگ ایجنٹ کو قتل کردیا گیا ۔ نوابزادہ افتخار نے کہا کہ جمشید دستی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکنے کی بھی رٹ درخواست دائر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے مسلح ساتھی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں کے گھروں پر حملے کررہے ہیں اعلی حکام اس کا نوٹس لیں ۔
Prev Post