مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) مظفرگڑھ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔شہر کے وسط میں پوش علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ۔مظفرگڑھ شہر کے پوش علاقے ارم باغ میں کار سوار مسلح ڈاکو لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او خالد نعیم کے گھر گھس گئے مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لئے کار سوار ڈاکووں نے نہائت اطمینان کے ساتھ پورے گھر کا صفایا کرنے کے بعد اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور کار پر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع واردات کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔