مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر مظفرگڑھ شہر میں ڈولفن سکوارڈ نے گشت کا آغاز کردیا، ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز نے سکوارڈ کو چیک کیا اور ان کو اپنے متعلقہ ایریاز میں گشت کیلئے روانہ کیا، ڈولفن فورس کے قیام کے بعد سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں کمی آئیگی اور شہری اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کرینگے۔