مظفرگڑھ شہر اور گردونواح میں دھند، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد، حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2019ء) شہر اور گردونواح میں دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج گزشتہ روز کی شدید بارش کے بعد دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔

دھند کے باعث اسکول کالج جانے والے طالبعلموں اور شہر کے مضافات سے آنے والے طالبعلموں کو اسکول،کالج اور ملازمین اور ا اہلکاروں کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ر رہا ہے شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے یفک پولیس نے عوام کو غیر ضروری طور پر سفر کرنے سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے ۔