مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز علیم،ڈسڑکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،انچاج سیکورٹی برانچ محمد وسیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو نے سکیورٹی فورسز اور متعلقہ محکموں کے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں، سکولوں بالخصوص سڑک کے نزدیک عمارتوں، ہسپتالوں،سبسڈی آٹا سیل پوائنٹس اور زیادہ رش والی جگہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں ، سکولوں کے باہر گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز علیم،ڈسڑکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،انچاج سیکورٹی برانچ محمد وسیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ریونیو نے سکیورٹی فورسز اور متعلقہ محکموں کے سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں، سکولوں بالخصوص سڑک کے نزدیک عمارتوں، ہسپتالوں،سبسڈی آٹا سیل پوائنٹس اور زیادہ رش والی جگہ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں ، سکولوں کے باہر گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں۔