News

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، کام اور میٹریل کے معیار کو بہتر بنایا جائے، متعلقہ محکموں کے سربراہان اپنے اپنے منصوبوں کوخود بھی چیک کریں اور اگر کوئی شکایت ہو تو فوری آگاہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، کام اور میٹریل کے معیار کو بہتر بنایا جائے، متعلقہ محکموں کے سربراہان اپنے اپنے منصوبوں کوخود بھی چیک کریں اور اگر کوئی شکایت ہو تو فوری آگاہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام منصوبوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اگر کہیں بدعنوانی سامنے آئی تو نہ صرف متعلقہ اداروں کے سیکرٹری صاحبان کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ انٹی کرپشن کو بھی کیس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل تنویر احمد سہو کو ہدایت کی کہ وہ تمام منصوبوں کا معائنہ کریں کام اور میٹریل کے معیار کی پڑتال کریں اور ایک مفصل رپورٹ مرتب کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف اوقات میں مختلف منصوبوں کو چیک کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جن ٹھیکیداروں نے کام کیا ہے ان کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے او ر اگر کسی ٹھیکیدار نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ان کو فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago