مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے،گذشتہ روز ضلع بھر میں 18ہزار 577افراد میں مفت آٹے کی تھیلے تقسیم کیے گئے،آٹے کی تقسیم کے لحاظ سے ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں 11ویں نمبر پر رہا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے 169پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور ہر پوائنٹ پر سائلان کے بیٹھے کیلئے سایہ دار جگہ،کرسیاں اور پینے کا پانی دستیاب ہے،اس کے ساتھ طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہر پوائنٹ پر ریسکیو 1122 کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف نے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں ایک یوٹیلیٹی سٹور اور ایک پی ایس پی اے کے کریانہ سٹور پر بھی مفت آٹا دستیاب ہے،اس کے علاوہ ضلع بھر میں 22ٹرک پوائنٹس اور 137فیئر پرائس شاپس پر مفت آٹا دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 54ہزار 38آٹے کے تھیلے ٹرک پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس پر فراہم کئے گئے ہیں۔

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے،گذشتہ روز ضلع بھر میں 18ہزار 577افراد میں مفت آٹے کی تھیلے تقسیم کیے گئے،آٹے کی تقسیم کے لحاظ سے ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں 11ویں نمبر پر رہا،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے 169پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور ہر پوائنٹ پر سائلان کے بیٹھے کیلئے سایہ دار جگہ،کرسیاں اور پینے کا پانی دستیاب ہے،اس کے ساتھ طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہر پوائنٹ پر ریسکیو 1122 کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف نے کہا ہے کہ ہر تحصیل میں ایک یوٹیلیٹی سٹور اور ایک پی ایس پی اے کے کریانہ سٹور پر بھی مفت آٹا دستیاب ہے،اس کے علاوہ ضلع بھر میں 22ٹرک پوائنٹس اور 137فیئر پرائس شاپس پر مفت آٹا دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 54ہزار 38آٹے کے تھیلے ٹرک پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس پر فراہم کئے گئے ہیں۔