مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ایم سی کوٹ ادو میں کھلی کچہری منعقد کی ۔انہوں نے سائلان کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کی داد رسی کےلئے افسران کو ٹائم لائن دی اور کوٹ ادو ضلع بننے پر شہریوں کو مبارکباد دی ۔انہوں نےکہا کہ ضلع بننے سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی۔کمشنر نے زیر تعمیر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور دیگر اداروں کےلئے مجوزہ جگہوں اور عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔