مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 دسمبر2018ء) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ محمد عمران کشور نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خان گڑھ میں منشیات سے آگاہی کے لئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل مظفر گڑھ غضنفر خان تنگوانی نے شرکت کی گورنمنٹ ہائی سکول خان گڑھ کے طلبائ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل مظفر گڑھ غضنفر خان تنگوانی نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور ہمارے دین اسلام میں بھی منشیات کا استعمال حرام ہے اس لئے ہمیں منشیات کے استعمال سے دور رہنا چاہئے انہوں نے کہا آپ نوجوان ہیں آگے چل کر آپ نے ملک کی باگ ڈور سمبھالنی ہے اس لئے آپ کا صحت مند رہنا بے حد ضروری ہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے انسان جلد موت کا شکار ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال کرنے والے افراد ملکی ترقی میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے اس لئے نوجوان طبقہ کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ منشیات کے استعمال سے خود بھی بچیں اوردوسروں کو بھی اس کے نقصانات کے بارے آگاہ کریں جبکہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں ہم کسی بھی صورت منشیات فروشی نہیں ہونے دیں گے۔