مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2023ء) مظفرگڑھ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکو نے گارڈ کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر غازیگھاٹ کے مقام پر عمر عثمان کاٹن فیکٹری میں علی الصبح 4 نامعلوم افراد کاٹن فیکٹری کا ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے،گارڈ کے مزاحمت کرنے پر انہوں نے غازی گھاٹ کے رہائشی 30 سالہ گارڈ محمد اختر ولد غلام فرید کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر شاہجمال کی پوائنٹ سے ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کرزخمی گارڈ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج معالجہ کیلئے آرایچ سی ہسپتال بصیرہ منتقل کردیا ہے۔