مظفرگڑھ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔3فروری (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 03  فروری 2022ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ڈی پی او  نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے دور دراز سے آئے سائلین نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے تمام سائلین کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کا کہنا تھا کہ تمام تر سائلین میرے لئے قابل احترام ہیں اور ان کے مسائل کا حل کرنا میرا اولین مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سول اور وراثت سے متعلق معاملات کے  لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے،لوگوں کو لین دین کرتے وقت تحریری معاہدہ کرنا چاہیے تاکہ بعد کے معاملات میں پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز تک جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،مظفرگڑھ پولیس لوگوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے رات دن کوشاں ہے۔