مظفرگڑھ ، پولیس کا چھاپہ،رنگے ہاتھوں جوا کھیلنے والے 6جواری گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2019ء) ایس ایچ او محمود کوٹ عبدالروف کی نگرانی میں قصبہ گجرات چوکی انچارج کی ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں جوا کھیلنے والے 6جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی خطیر رقم برآمد کرلی۔ تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک سلیم حسن کی ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل اعجاز بخاری کی نگرانی میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس چوکی انچارج ملک سلیم حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں یامین، رضوان، غلام عباس، عبدالواجد، محمد ساجد اور علی نواز کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ عادی جواریوں سے ہزاروں روپے کی خطیر رقم سمیت دائو پر لگے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے ہیں چوکی انچارج ملک سلیم حسن نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس ہمہ وقت چوکنا اور تیار ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مصروف عمل ہے اور جرم کرنیوالا کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ گجرات سے آئل مافیا، منشیات فروش، چوروں اور ڈاکوئوں کے خاتمے سمیت قانون شکنی کرنیوالے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور عوام کسی بھی سفارش کے بغیر انصاف کے حصول کے لیے پولیس چوکی پر آسکتے ہیں۔