مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2022ء) کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں گذشتہ روز شہید ہونے والے 3 معصوم لڑکوں کی نماز جنازہ منگل کو میونسپل سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں عوامی نمائندوں، انتظامیہ،پولیس افسران، صحافیوں،طلباء،انجمن تاجران اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کے درمیان لڑکوں کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔اس دوران شہر کی فضا سوگوار رہی اور پورے شہر پر اداسی چھائی رہی۔