مظفرگڑھ ، سگریٹ ایجنسی میں ڈکیتی کی واردات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے روہیلانوالی میں ڈکیتی کی واردات تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں بسم اللہ سٹی میں یعقوب خان کی سگریٹ ایجنسی پر گزشتہ روز مغرب کے وقت 4 ڈاکو آ گئے اور اسلحہ کے زور پر یعقوب خان کے ملازم اور و ہاں موجود دیگر افراد سے موبائل فون نقدی اور سگریٹ کی پیٹیاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔