مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2022ء) سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سکول کے پرنسپل طاہر بشیر نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری اسکول مظفرگڑھ کا سب سے اچھا اور سب سے بڑا سکول ہے یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی تعداد 4000 سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل سے بچے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔
نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں ان سے طلبا کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے، ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں میں طلبا و طالبات دونوں بھرپور طریقے سے جوش و جزبے سے حصہ لے رہے ہیں، کوڑے خان سکول کا سالانہ سپورٹس گالا ایک ہفتہ جاری رہے گا، بچے ان سپورٹس سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ بہت کچھ سیکھیں گے،ان سرگرمیوں کا کریڈٹ اسکول کے پرنسپل اور اسکول کی انتظامیہ کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین گورننگ بورڈ وہ سکول کے معاملات سے مطمئن ہیں۔