مظفرگڑھ ، دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 20 ہزار مچھلی کے بچے چھوڑ دئیے گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں محکمہ فشریز کی جانب سے دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 20 ہزار مچھلی کے بچے چھوڑ دیے گئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز مظفرگڑھ کے مطابق محکمہ فشریز کی جانب سے رواں سال اب تک 6 لاکھ 64 ہزار مچھلی کے بچے چھوڑے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مچھلی دریا میں چھوڑنے کا مقصد اس کی پیدوار کو بڑھانا ہے، محکمہ فشریز مچھلی کی پیداوار بڑھانے کےلئے آئندہ بھی دریائے سندھ میں مچھلی کے بچے چھوڑتا رہے گا۔\378