مظفرگڑھ۔ 31 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ میں ترکی حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے بنائی گئی ترک کالونی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ بدحالی کا شکار ہو گئی ہے کالونی کیلئے ایک مارکیٹ بنائی گئی تھی جو آج تک آباد نہیں ہو سکی روزمرہ استعمال کی اشیا خریدنے کیلئے کالونی کے رہائشیوں کو شہر میں آنا پڑتا ہے کالونی میں 1180 مکانات ہیں ان کی سیکیورٹی کیلئے وہاں ایک پولیس چوکی قائم کی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کالونی میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا اور رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں کالونی کے رھائشیوں کیلئے ایک واٹر پلانٹ بھی لگایا گیا تھا جو اب عرصہ دراز سے بند پڑا ہے اور رہائشی پینے کے پانی کو ترس ر ہے ہیںکالونی کی صفائی کی صورتحال بھی نہایت ابتر ہے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی عدم توجہی کی داستان سنا ر ہے ہیں پانی اور صفائی جیسی بنیادی انسانی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے ترکی کالونی کے ر ہائشی اذیت ناک حالات میں زندگی گزار ر ہیں ہیں جنہوں حکومت اورانتظامیہ سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کر دیا ہے ۔