مظفرگڑھ ،گھر کی چھت گر جانے سے 3 نوجوان زخمی ،ہسپتال منتقل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2022ء) مظفرگڑھ میں گھر کی چھت گر جانے سے 3 نوجوان زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گھلواں روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک گھر کی چھت خستہ حالی کی وجہ سے گر جانے سے 3 نوجوان 16 سالہ محمد کاشف ولد لیاقت علی، 18 سالہ جمشید ولد محمد حسین اور 22 سالہ محمد ناظم ولد عبدالشکور زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طورپر ایک ایمبولینس کو علی پور سے جائے حادثہ پر روانہ کی ۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےتینوں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج معالجہ کے لئے THQ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔