News

مظفرگڑھ ،گندم کی بیماریوں کے تدارک اور کپاس کی کاشت کے حوالے سے یوم کاشتکاراں کے عنوان سےسیمینار کا انعقاد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2023ء) سیڈ فارم احسان پور پر گندم کی بیماریوں کے تدارک اور کپاس کی کاشت کے حوالے سے یوم کاشتکاراں کے عنوان سےسیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و انچارج سیڈ فارم احسان پور طلحہ شیخ کے زیر انتظام دائرہ دین پناہ کے نواح میں سیڈ فارم احسان پور میں گندم کی بیماریوں، اور جڑی بوٹیوں کے تدارک،گندم کی بہتر پیداوار کا حصول اور کپاس کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے یوم کاشتکاران کے عنوان کے تحت ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت غلام عباس تھے،سیمینار میں ریسرچ کے مختلف ماہرین،محکمہ زراعت (توسیع) کے آفیسران اور کاشتکاروں نے شرکت کی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت طلحہ شیخ کے مطابق سیمینار کا مقصد سیڈ فارم احسان پور کے پٹہ داروں اور علاقہ کے کاشتکاروں کو گندم کی بیماریوں،جڑی بوٹیوں کے تدارک اور گندم کی بہتر پیداوار کا حصول اور کپاس کی منافع بخش کاشت کرنے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا،سیمینار میں مختلف ریسرچ کے ماہرین،محکمہ زراعت(توسیع)کے افسران اور بھاری تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و انچارج سیڈ فارم احسان پور طلحہ شیخ نے کہا کہ یہ سیمینار علاقے میں زراعت کی ترقی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا،مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت غلام عباس نے کہا کہ انہوں نے کاشتکاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ گندم کی فصل کو ہلکا ہلکا پانی لگاتے رہیں تا کہ فصل گرمی کے اثرات سے محفوظ رہے اور کاشتکار فصل پر اسپرے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کے مشورہ سے کریں،نور محمد،اللہ بخش،چودہری غفور،قاضی احسان اور سیمینار میں شریک متعدد دیگر کاشتکاروں نے بتایا کہ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کےلئے وہ گندم کی فصل کو پانی،کھاد اور اسپرے محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کی ہدایات کے مطابق دیتے اور خوب محنت بھی کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی گندم کی فصل بہت اچھی ہے اور وہ انشاءاللہ اس سے بہتر پیداوار حاصل کریں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago