مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) تاندلیاں والا شوگر ملز کی جانب سے کیمیکل والے زہریلے پانی کے درجنوں تالاب بنا دیے گئے جسکی وجہ سے اطراف کی درجنوں بستیوں کے لوگ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے بنائے جانے والے کیمیکل والے زہریلے پانی کیتالابوں کی وجہ سے اطراف کی درجنوں بستیاں،ناء والا، شاہ والا، کاتی ماریں، چاروں والا، جوئیہ والا، پھنگنی، جمال والا، دیگر بستیوں کے رہائشیوں کا جینا عذاب بن گیا ہے تالابوں سے علاقے میں شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں زیر زمین پانی بھی زہر آلود ہوچکا ہے۔شوگر مل نے جس دن سے کیمیکل والا زہریلا پانی چھوڑا ہے ہم غیر محفوظ ہیں ہمارے بچے، مال مویشی غیر محفوظ ہیں ہماری فصلیں تباہ ہو چکی ہیں زیر زمین پانی آلودہ ہوچکا ہے 10 کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔مشکلات کا سامنا ہے ملز انتظامیہ کے خلاف متعدد بار درخواستیں دیں۔ احتجاج کیے مگر ملز انتظامیہ با اثر ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اہل علاقہ کے مطابق زہریلے پانی کی وجہ سے علاقے میں بدبو ہے، مکھیوں نے جینا عذاب بنایا ہوا کوئی نہیں سنتا اھل علاقہ نے وزیر اعلی ا پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کی فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔