News

مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تجاوزات کے خاتمہ کےلئے دو شفٹوں میں آپریشن کا آغاز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادومحمد حسین رانا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ کوٹ ادو کے انکروچمنٹ انسپکٹر کو شہر بھر سے ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جس پر انکروچمنٹ انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلمہ چوک سے ریلوے چوک تک تمام تر تجاوزات کو مکمل ختم کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے کار سرکار میں مداخلت کرنے یا مزاحمت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر تجاوزات بد نما داغ ہیں تاجران اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں،دکانوں کے باہر فٹ پاتھ پر سامان رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی واضح ہدایات کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کےلئے بلدیہ کا عملہ انکروچمنٹ انچارج کی قیادت میں دو شفٹوں میں کام کرے گا شام کو بھی تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago