News

مظفرگڑھ ،محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 175 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا،سی ای او محکمہ تعلیم

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2022ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مسعود ندیم نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 175 خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس میں سکیورٹی گارڈ، نائب قاصد اور چوکیدار کی آسامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 175 آسامیوں میں سے 113 آسامیاں ضلع مظفرگڑھ جبکہ 62 آسامیاں ضلع کوٹ ادو کی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں اضلاع سے کل 16 ہزار 535 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جن میں 6738 درخواستیں تحصیل مظفرگڑھ سے 1210 درخواستیں تحصیل علی پور سے جبکہ 3505 درخواستیں تحصیل جتوئی سے اور 5082 درخواستیں ضلع کوٹ ادو سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج تحصیل مظفرگڑھ سے تعلق ریکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہیں۔ 13 دسمبر کو ضلع کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے۔ 14 دسمبر کو تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے جبکہ 15 دسمبر کو تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کی تمام آسامیوں پر بھرتی کا عمل میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago