مظفرگڑھ ،ڈاکو پٹرول پمپ ملازمین سے پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار، مزاحمت پر ایک ملازم زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) چوک سرور شہید میں ملتان روڑ پر دو ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین سے پانچ لاکھ روپے چھین لیے ،مزاحمت پر ایک ملازم کو زخمی کر دیا گیا۔ستارہ بلال پمپ کے ملازم نفیس علی اور علی رضا بنک جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا ،ڈاکو موٹر سائیکل سوار ملازمین سے پانچ لاکھ پانچ ہزاذ روے لوٹ کر فرار ہو گئے ،چوک سرور شہید پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تھانہ پہنچایا، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔