مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) قصبہ بصیرہ میں چوری کی انوکھی واردادت ، نماز ادا کرنے کی غرض سے ٹوپی ڈھونڈنے کے بہانے چور مسجد سے دن دیہاڑے یو پی ایس اور بیٹری لے اڑا، تفصیل کے مطابق قصبہ بصیرہ میں مین روڈ پر واقع رول ہیلتھ سنٹر کے ملحقہ مشہور اڈا والی جامع مسجد کا موئزن ظہر کی اذان کیلئے مسجد کا اندرونی مین داروازہ کھول کر اذان دی اور جماعت ادا ہو جانے کے بعد مسجد کے اندرونی دروازہ کو تالا لگا دیا،جبکہ چور جماعت کی نماز ادا ہونے سے قبل نماز پڑھنے کی غرض سے ٹوپی لینے مسجد کے اندر داخل ہو کر مسجد کے سائیڈ والے دروازہ کی اندر سے لگی ہوئی کنڈی کھول کر باہر جماعت سے نماز پڑھ کر نمازیوں کے ساتھ ہی چلا گیا ، بعد ازاں مسجد کو خالی دیکھ کر موقع پاتے ہوئے اندر داخل ہو کر مسجد کا یو پی ایس اور بیٹری اٹھا کر فرار ہو گیا۔
Prev Post