مظفرگڑھ ،نوجوان نے معمولی سی بات پر خودکشی کر لی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) ٹبی حسین آباد جھنگ روڈ پر 25 سالہ نوجوان نیطیش میں آ کر معمولی سی بات پر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ طاھر عباس نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور 2 ماہ قبل اس کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی تھی۔ گزشتہ رات اس نے کھانا وقت پر نہ ملنے پر طیش میں آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لی ،حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جان بر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

Awami Mango Farm