مظفرگڑھ ،نواحی علاقوں میں صاف پانی کے پلانٹ لگانے کامطالبہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اگست2019ء) نواحی علاقوں قصبہ پکا گھلواں اڈا مندوریں اورگردنواح میں کڑوا پانی ہونے سے یہاں کے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،عرصہ دس سال سے اعلی حکام اور سیاسی لیڈروں کو درخواستیں دیں پھر بھی مندوریں میں پلانٹ نہ لگ سکااڈا مندوریں، پکا گھلواں، بستی قاض ، بستی چن، بستی شاہ والا، بستی نواکھو، بستی ماہڑہ، وغیرہ میں کڑوا پانی ہونیکی وجہ سے اسی فیصد آبادی مختلف بیماروں میں مبتلا ہو چکی ہی. ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پانی تبدیل کرنے سے بیماروں کو کنٹرول کیاجا سکتا ہے ۔
مقامی افراد طارق عزیز قریشی, حفیظ میتلا ، وزیر شاہ ،محمد اسلم ، ڈاکٹر شاہدِ ، عبدلشکور، عبداللہ ، شبر احمد، واجد عزیز ، عارف عزیز ، عبدالمجید، ریاض ظفر, مسکین ، انصر، عبدالرشید شاہ و دیگران نے پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔