مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) انجنئیر ملک یعقوب گدارا ایکسئن میپکو ڈویژن علی پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو جناب چوہدری محمد اکرم صاحب کی ہدایت پر مورخہ 5 جنوری بروز ہفتہ 11 بجے میپکو ڈویژن علی پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ایس ای سرکل مظفر گڑھ انجینئر محمد سلیم تونسوی صاحب عوام کے مسائل سنیں گے اور اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔