مظفرگڑھ ،مسلح ڈاکو کریانہ اسٹور سے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں اڈہ نلکا ہیڈ کے مقام پر دن دیہاڑے 3 نقاب پوش مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر کریانہ اسٹور سے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر اوچ شریف کی طرف فرار ہو گئے۔

پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دینے پر پولیس پٹرولنگ پوسٹ اڈہ نلکا ہیڈ نے فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی ایس پی علی پور یوسف ہارون نے بھی پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر ڈکیتی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکووں کی شناخت کےلئے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔